منگل, 23 اپریل 2024


قومی ٹیم کی انتہائی شرمناک کارکردگی

ایمزٹی وی(اسپورٹس) ایشیا ٹی ٹوئنٹی کپ کے انتہائی اہم میچ میں بنگلا دیش نے پاکستان کو 5 وکٹ سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کرکے فائنل میں رسائی حاصل کرلی تفصیلات کے مطابق  ایشیا ٹی ٹوئںٹی کپ کے انتہائی اہم میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 129 رنز اسکور کیےجو بنگلا دیش نے 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا پاکستان کی جانب سے محمد عامر نے 2 جب کہ محمد عرفان، شعیب ملک، شاہد آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی جبکہ بنگلا دیش کی جانب سے عرفات سنی نے 2 ، تسکین احمد، امین حسین اور مشرفی مرتفیٰ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی.

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment