جمعرات, 25 اپریل 2024


قومی ٹیم کے حوالے سےپاکستان کرکٹ بورڈ کا بڑا فیصلہ آگیا

ایمزٹی وی (اسپورٹس) پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھارت میں ہونے والے آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے بعد ہارون رشید کی سربراہی میں کام کرنے والی سلیکشن کمیٹی کو تبدیل کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نےاپنے پرانے موقف کو تبدیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس کے مستقبل کا انحصار ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کی کارکردگی پر ہوگا۔ نئے کوچ کے لئے آسٹریلیا کے سابق ٹیسٹ کرکٹر ٹام موڈی سمیت کئی غیر ملکیوں کے نام زیر غور ہیں۔ اس حوالے سے ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد کپتان کا فیصلہ آسان ہوگا جب کہ ٹورنامنٹ کے بعد ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے لئے نئے کپتان کا تقررکیاجائےگا تفصیلات کے مطابق ٹورنامنٹ کے بعد ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے لئے نئے کپتان کا تقرر کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی سلیکشن کمیٹی کی جانب سے مسلسل بد انتظامی سامنے آنے کے بعد اور سلیکشن میں شکایات کے بعد ہارون رشید، سلیم جعفر، اظہر خان اور کبیر خان پر مشتمل سلیکشن کمیٹی کو ہٹانے کا فیصلہ کر لیا ہے جبکہ دوسری جانب شاہد آفریدی کو ورلڈ کپ تک کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ ٹورنامنٹ کے بعد ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے لئے نیا کپتان مقرر کیا جائے گا۔ پاکستانی ٹیم کے ساتھ کام کرنے والے بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور ،اسسٹنٹ منیجر شاہد اسلم اور ٹرینر بریڈلی رابنسن کو بھی رخصت کرنے کی تیاری کی جارہی ہے-

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment