جمعرات, 18 اپریل 2024


اذلان شاہ ہاکی کپ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان

ایمز ٹی وی (کھیل) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے اذلان شاہ ہاکی کپ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کر دیا۔ متنازع بیان دینے والے کپتان محمد عمران کی سکواڈ میں بھی جگہ نہ بن سکی۔ عمران کی جگہ محمد عرفان کو قیادت کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ کپتان محمد عمران کو متنازع بیان کے بعد اذلان شاہ کپ سے ڈراپ کر دیا گیا ہے۔ فُل بیک اور پنلٹی کارنر سپیشلسٹ محمد عمران نے چیمپئنز ٹرافی میں شرکت نہ کرنے کے فیڈریشن کے فیصلے پر تنقید کی تھی۔ قومی ٹیم میں عمران بٹ، مظہر عباس، سید کاشف شاہ، علیم بلال، محمد عرفان، محمد رضوان جونیر، توثیق ارشد، فرید احمد، رشید محمود، تصور عباس، عماد بٹ، عمر بھٹہ، عرفان جونیئر، ارسلان قادر، علی شاہ، رضوان سینئر، اعجاز احمد، رضوان علی، کاشف جاوید اور عبدالکریم خان شامل ہیں۔ ہاکی کا اہم ٹورنامنٹ چھ اپریل سے شروع ہوگا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment