Print this page

4 جون کو پاک بھارت ایک بار پھر آمنے سامنے

ایمزٹی وی(کھیل) آئی سی سی نے دوہزار سترہ میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے، روایتی حریف پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں شامل ہیں۔ چیمپئینز ٹرافی کے چیمپئن کی جنگ دوہزار سترہ میں ہوگی، ایونٹ کا آغاز آئندہ سال انگلینڈ میں ہوگا، ایونٹ میں شریک آٹھ ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ اے میں نیوزی لینڈ، آسٹریلیا، انگلینڈ اور بنگلہ دیش شامل ہیں، گروپ بی پاکستان، بھارت، جنوبی افریقہ اور سری لنکا کی ٹیموں پر مشتمل ہے۔ افتتاحی میچ یکم جون کو میزبان انگلینڈ اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلا جائے گا، ایونٹ کا سب سے بڑا ٹاکرا پاک بھارت میچ چار جون کو ایجبسٹن میں شیڈول ہے، گرین شرٹس سات جون کو جنوبی افریقہ اور بارہ جون کو سری لنکا کے مدمقابل آئیں گے۔ سیمی فائنل چودہ اور پندرہ جون کو ہوں گے، چیمپئنز ٹرافی کے چیمپئن کا فیصلہ اٹھارہ جون کو اوول میں ہوگا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں