جمعہ, 19 اپریل 2024


پریشرصرف کوکرکولیناچاہیےآپ صرف امتحان دیں

لاہور: معروف گلوکار و اداکار علی ظفر نے طالب علموں کو امتحانات کے دباؤ سے بچنے کا گر بتا دیا۔

علی ظفر کے مداح پاکستان سمیت دنیا بھر میں موجود ہیں، وہ اپنے مداحوں سے قریب رہتے ہیں  اور اُن کے سوالات کے جوابات دینے کے لیے سوشل میڈیا پر ہمہ وقت موجود رہتے ہیں۔ انہوں نے ان دنوں امتحانات دینے والے طالب علموں کو امتحان کے دباؤ سے بچنے کا نسخہ بھی بتا دیا ہے۔


ٹوئٹر پر علی ظفر کے مداح نے اُن سے سوال پوچھا کہ مشورہ دیا جائے کہ امتحانات کے دباؤ (پریشر) سے کس طرح بچا جائے ؟  جس پر علی ظفر نے مداح کے پوچھے گئے سوال پر فوری جواب دیتے ہوئے کہا کہ پریشر صرف کوکر کو لینا چاہیے آپ صرف امتحان دیں۔

رز نامی ایک مداح نے علی ظفر سے یہ بھی پوچھا کہ آپ کس طرح اپنی زندگی میں پرجوش رہتے ہیں کیوں کہ میں زندگی میں مشکل حالات سے گزر رہی ہوں اس لیے کیا آپ کے کچھ الفاظ میری مدد کرسکتے ہیں ؟

 علی ظفر نے پریشان مداح کو جواب دیا کہ اپنی تمام تر توجہ مثبت پہلو پر مرکوز رکھیں اور ایسی کسی چیز کو اس بات کی اجازت نہ دیں کہ وہ آپ کا حوصلہ کم کردے اور آپ کو دکھ دے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment