ھفتہ, 28 نومبر 2020


قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی نےامتحانی شیڈول کااعلان کردیا

اسلام آباد: قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی نے ایسوسی ایٹ ڈگری ان آرٹس، ایسو سی ایٹ ڈگری ان سائنس ،ایسو سی ایٹ ڈگری ان کامرس کے امتحانی شیڈول کا اعلان کردیا ہے

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کےوائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ کی ہدایت پر شعبہ امتحانات امتحانات 18نومبرسے شروع ہونگے جبکہ 8دسمبر 2020کو اختتام اور پریکٹیکل امتحانات 9دسمبر سے شروع ہونگے

پہلا پرچہ کیمسٹری ون اے ،کمپیوٹر سائنس ون ،اپلائٹ سائیکالوجی پارٹ ٹو،سائیکالوجی پارٹ ٹو،اکنامکس پارٹ ٹو،مطالعہ پاکستان کا ہوگا جبکہ آخری پرچہ بوٹنی پارٹ ٹو ڈی ،جنرل میتھس پارٹ ٹو،میتھس بی کورس پارٹ ٹو اے اور پولیٹیکل سائنس پارٹ ٹوکا ہوگا ۔

تفصیلات کے مطابق قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ کی زیر صدارت اکیڈمک کونسل کااجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میںا کیڈمک کونسل کے ممبران نے شرکت کی، اجلاس میں شعبہ جاتی درس وتدریس کا جائز،گریجویٹ طلبا کی تحقیقی پیشرفت کا جائزہ سمیت مختلف امور کے حوالے سے تبادلہ خیال کیاگیا۔وائس چانسلر نے کااجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہناتھا کہ تحقیقی معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائے گا۔لہذا پراجیکٹ میں بہترین تحقیق کو جاری رکھا جائے ۔

یونیورسٹی حکام کے مطابق امتحانات کو بلا تعطل جاری رکھا جائے گااور 21دنوں میں تھیوری اور پریکٹیکل امتحانات کو مکمل کیاجائے گا، یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے امتحانی سنٹرز کی تعداد میں بھی اضافہ کرتے ہوئے 29کردیاہے ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment