منگل, 16 اپریل 2024


بلدیاتی انتخابات میں بے قائدگیاں

ایمز ٹی وی (لاہور) انتخابات کی نگرانی کرنے والی غیر سرکاری تنظیم ''فیئر اینڈ فری الیکشن'' (فافن) کے مطابق پنجاب کے 12اضلاع میں انتخابات کے دوران بے قائدگیاں اور بے ضابطگیاں ہوئیں ہیں جس کی وجہ الیکشن کمیشن کی انتخابی نظام پر کمزور گرفت ہے۔فافن کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے آٹھ اضلاع میں بھی بے قائدگیاں سامنے آئی ہیں۔ان بے قائدگیوں میں من پسند افراد کا پولنگ اسٹیشن میں داخل ہونے کی اجازت دینا ، ووٹنگ کے دوران رازداری کا نہ ہونا اور سیکیورٹی اہلکاروں کا ووٹنگ کے عمل میں دخل اندازی کرنا شامل ہے۔ اسکے علاوہ لاہور ، لودھراں ، قصور اور بہاولنگر اضلاع کے دس پولنگ اسٹیشنز میں ووٹنگ دیر سے شروع ہوئی اور ان پولنگ اسٹیشنز میں سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کا تشہیری سامان بھی پایا گیا۔تاہم سکھر لاڑکانہ ، گھوٹکی اور جیکب آباد کے پولنگ اسٹیشنز میں پولنگ رکوائے جانے اور ووٹوں کی گنتی دیر سے شروع کرنے کے واقعات بھی سامنے آئے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment