جمعہ, 19 اپریل 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 45


جناح یونیورسٹی میں اسپورٹس فیسٹیول اختتام پذیر

 

ایمزٹی وی (اسپورٹس)جناح یونیورسٹی برائے خواتین میں دو روزہ اسپورٹس فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا ۔ 29مارچ 2016 کو اسپورٹس فیسٹیول کا باقاعدہ آغاز کیا گیا فیسٹیول کے پہلے دن رسہ کشی، اسکریبل او ر تھرو بال کے کھیل کھیلے گئے۔
رسہ کشی کے اور اسکریبل کے کھیل میں جامعہ کی شعبہ فارمیسی کی طالبات نے سبقت حاصل کی، جبکہ تھرو بال میں آرٹس کی طالبات نے کامیابی اپنے نام کی ۔ اس موقع پرمہمانِ خصوصی نے تمام طالبات کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ جناح یونیورسٹی برائے خواتین میں تدریسی سرگرمیوں کے ساتھ غیر تدریسی سرگرمیوں کا انعقاد بہت اچھے طریقے سے کیا جاتا ہے جو بے حد خوش آئند بات ہے انہوں نےکہا کہ اس طرح کے اسپورٹس فیسٹیول کے انعقاد سے طالبات کو اپنا ہنر دکھانے کا موقع ملے گا اور وہ قومی اور بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام روشن کر سکیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ طالبات میں کھیلوں کے لئے اتنا جوش و خروش دیکھ کر بہت خوشی ہوئی اور اس بات کا اطمینان ہوا ہے کہ پاکستان میں کھیلوں کا مستقبل اچھے ہاتوں میں ہوگا۔
فیسٹیول کے دوسرے دن کرکٹ اور ٹیبل ٹینس کے کھیلوں کاا نعقاد کیا گیا اس دن مہمان خصوصی ڈاکٹر عمران علی شاہ تھے اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ جناح یونیورسٹی آ کراور طالبات کا جوش و خروش دیکھ کر بے حد خوشی ہوئی انہوں نے کہا کہ میرے آنے کا مقصد طالبات کی حوصلہ افزائی کرنا ہے انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ جناح یونیورسٹی کی طالبات مستقبل میں پاکستان کی قومی اور بین الاقوامی سطح پر نمائندگی کرینگی اور اپنے ملک کا نام پوری دنیا میں روشن کریں گی انہوں نے کہا کہ ہم سب پاکستانی ہیں اور ہمیں ہر سطح پر اپنے ملک کی ترقی کے لئے اپنا کردار ادا کرنا ہے ساتھ ہی انہوں نے اس بات کا اعلان کیا کہ جناح یونیورسٹی کی طالبات پریکٹس اور میچ کے لئے انکا میدان بغیر کسی چارجز کے استعمال کر سکتی ہیں ۔ ٹیبل ٹینس میں سائنس کی طالبات نے کامیابی اپنے نام کی اور کرکٹ کے راﺅنڈ میچ میں فارمیسی نے سائنس کو جبکہ آرٹس نے بی بی اے کو زیر کیا۔ فائنل میں آرٹس اور فارمیسی کی ٹیمیں مد مقابل تھیں جس میں شعبہ آرٹس کی ٹیم نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد شعبہ فارمیسی کی ٹیم کے ہار کا مزہ چکھایا اور جیت کی صورت میں اس سال کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔اس موقع پر حصہ لینے والی ٹیموں کی ساتھی طالبات مسلسل اپنی ٹیموں کے حق میں نعرے بازی کرتی رہیں اور اپنی ٹیموں کا جوش و جذبہ بڑھاتی رہیں۔
تقریب کے اختتام پر ڈاکٹر عمران علی شاہ نے فاتح اور رنرزاپ ٹیموں کو ٹرافی دی ، اور جناب عبدالکریم مغل، محترمہ ناہید عابد نے کھلاڑی طالبات میں میڈلز اور سرٹیفیکیٹ تقسیم کئے۔اور چانسلر وجیہہ الدین احمد نے تمام مہمانوں کی آمد پر انکا شکریہ ادا کیا اور یونیورسٹی کی جانب سے اعزازی شیلڈ دیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment