بدھ, 24 اپریل 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 45


امتحانات کے دوران لوڈشیڈنگ کا جن!

ایمزٹی وی (تعلیم) ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت نویں دسویں کے امتحانات کے دوران امتحانی مراکزکا دورہ کرنے والی بیشتر ویجیلینس ٹیموں نے شکایت کی ہے کہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے طلبہ اور طالبات کو اپنے امتحانی پرچے حل کرنے میں دشواری محسوس ہو رہی ہے۔
ان شکایات کی وصولی پر ثانوی تعلیمی بورڈ نے ایک بار پھر کے الیکٹرک کو تحریری طور پر آگاہ کیا ہے کہ امتحانات کے اوقات میں لوڈشیڈنگ نہ کی جائے اور ان اوقات کو تبدیل کر دیا جائے توامتحان دینے والے امیدواروں کی سب سے بڑی پریشانی کو ختم کیا جا سکے گا۔ اس بات کا اظہارثانوی تعلیمی بورڈ کے چیئرمین پروفیسر انوار احمد زئی نے مختلف امتحانی مراکز کے دورے کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے بتایا کہ کمشنر کراچی کی سطح پرہونے والی میٹنگ میں بھی کے الیکٹرک سے لوڈشیڈنگ کے شیڈول میں تبدیلی کیلئے کہا گیاتھا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment