جمعہ, 19 اپریل 2024


رینجرز کی کارروائیاں 3 دہشتگردوں سمیت 12 ملزمان گرفتار

ایمز ٹی وی (کراچی) رینجرز نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کر کے 3 دہشتگردوں سمیت 12 ملزموں کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔ منگھوپیر اور لانڈھی میں رینجرز نے کارروائیاں کر کے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 3 دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا ۔رینجرز نے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر 5 ملزموں کو گرفتار کیا۔ ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزموں میں ٹارگٹ کلرز اور عسکری ونگ کے بھتہ خور شامل ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment