ھفتہ, 23 نومبر 2024


گاڑیوں کی فروخت کی شرح میں 19فیصد کا اضاف

ایمزٹی وی(بزنس)گزشتہ مالی سال کے دوران اندرون ملک تیار کی جانے والی گاڑیوں کی فروخت میں 19فیصداضافہ ہوا۔ مالی سال 2014-15ءکے مقابلہ میں گزشتہ مالی سال 2015-16ءکے دوران اندرون ملک تیار کی جانے والی گاڑیوں کی فروخت میں 19فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان آٹوموٹیو پارٹس اینڈ اسیسریز مینو فیکچررز ایسوسی ایشن (پاپام) کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران ملک میں تیار کی جانے والی گاڑیوں کی تعداد ایک لاکھ 80ہزار 78یونٹس تک پہنچ گئی، جب کہ اس سے گزشتہ مالی سال کے دوران اندرون ملک تیار کی جانے والی ایک لاکھ 51ہزار 134گاڑیاں فروخت کی گئیں۔ اس طرح گزشتہ مالی سال 2015-16ءکے دوران مقامی طور پر تیار کی جانے والی گاڑیوں کی فروخت کی شرح میں 19فیصد کا اضافہ ہوا ہے جو ملک کی اقتصادی و صنعتی ترقی کی عکاسی کرتا ہے

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment