ھفتہ, 23 نومبر 2024


سونے کی قیمت29 ڈالر کی کمی

ایمزٹی وی(بزنس) بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت29 ڈالر کی کمی سے1322 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی پیر کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 800 اور686 روپے کی کمی واقع ہوئی۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 29 ڈالر کی کمی سے1322 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی پیر کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 800 اور686 روپے کی کمی واقع ہوئی، جس کے نتیجے میں کراچی حیدرآباد سکھر ملتان فیصل آباد لاہور اسلام آباد راولپنڈی پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر52900 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 45342 روپے ہوگئی تاہم فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے740 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 634.28 روپے پرمستحکم رہی ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment