اتوار, 24 نومبر 2024


عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر گراوٹ کا رجحان جاری

ایمز ٹی وی (تجارٹ) عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں استحکام کے بعد ایک مرتبہ پھر گراوٹ کا رجحان جاری ہے۔ امریکی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کو ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاو کا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں کئی ہفتوں کی مندی کے بعد گزشتہ کاروباری ہفتے آنے والا استحکام رواں کاروباری ہفتے میں اچانک ختم ہو گیا اور تیل کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر کمی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔

پیر کے روز پینتالیس اعشاریہ صفر نو ڈالر فی بیرل فروخت ہونے والا ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ آئل گزشتہ روز چوالیس اعشاریہ سات دو ڈالر فی بیرل پر فروخت ہوا جبکہ پیر کے روز سینتالیس اعشاریہ تین تین ڈالر فروخت ہونے والا برینٹ کروڈ قیمت میں کمی کے بعد گزشتہ روز تینتالیس اعشاریہ دو چھ ڈالر فی بیرل پر فروخت کیا گیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ تیل کی قیمت میں اضافے کی وجہ ڈالر کی قدر میں کمی کے باعث ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment