ایمز ٹی وی (تجارت) حکومت پنجاب نے فی ایکڑ پیداوار بڑھانے کےلیے کسانوں کو زرعی آلات اور مشینری 50 فیصد سبسڈی دینے کا منصوبہ شروع کردیا ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ محکمہ زراعت کے انسپکٹرز کو موٹرسائیکلیں بھی دی جائیں گی۔
ڈائریکٹر جنرل ایگری کلچر ایکس ٹینشن پنجاب مسعود وقار کا کہناتھاکہ زرعی شعبے میں بہتری کے لیے 1.2 ارب کے 4 ہزار950زرعی آلات اورمشینری کسانوں کو سستے داموں فراہم کی جائے گی ۔ اس سلسلے میں 8 ستمبر کو قرعہ اندازی ہوگی،زرعی آلات اور مشینریذ کی تقسیم کا عمل 30ستمبر تک مکمل ہوجائے گا۔
زرعی اکانومسٹ ڈاکٹر اسلم کا کا کہنا تھا کہ دوسرے منصوبے کےتحت فیلڈ اسٹنٹس اور انسپکٹرز کو 3ہزار موٹرسائیکلیں فراہم کی جائیں گی ۔ اس اقدام سے زرعی انسپکٹرز کی کھیتوں تک رسائی آسان ہوجائےگی اور زمینوں کے 48 ہزار نمونے تجزیے کےلیے حاصل کیے جائیں گے۔