اتوار, 24 نومبر 2024


پاکستان اور چین کے درمیان باہمی تجارت کا حجم 10 ارب ڈالر سے زائد


ایمز ٹی وی (تجارت) معاہدے کی رو سے کراچی چیمبر تیانجن یانگ جن بزنس اینڈ ٹریڈ کارپوریشن کو کمرشل و ڈیولپمنٹ سینٹرز کے قیام میں معاونت فراہم کرے گا۔ ٓ کراچی چیمبر اور تیانجن یانگ جن بزنس اینڈ ٹریڈ کارپوریشن کے درمیان معاہدہ طے پاگیا ۔ کراچی چیمبر اور چین کے تیانجن یانگ جن بزنس اینڈ ٹریڈ کارپوریشن نے باہمی تعاون کی یادداشت پر دستخط کر دیئے ہیں جس کے تحت کراچی چیمبر تیانجن یانگ جن بزنس اینڈ ٹریڈ کارپوریشن کو کراچی اور دیگر شہروں میں کمرشل و ڈیولپمنٹ سینٹرز کے قیام میں معاونت فراہم کرے گا ۔ تیانجن یانگ کارپوریشن کراچی میں سرمایہ کاری کو فروغ دے گا دوسری جانب چینی ٹریڈ اینڈ کارپوریشن چین کے مختلف شہروں اور تیانجن کی تاجر برادری کے ساتھ کراچی چیمبر کے دوستانہ تعلقات کو استوار کرنے میں مدد دے گا ۔ اس وقت پاکستان اور چین کے درمیان باہمی تجارت کا حجم 10 ارب ڈالر سے زائد ہے ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment