ایمز ٹی وی (تجارت) کراچی میں بجلی کے ترسیلی نظام میں بہتری کے لئے کے الیکٹرک 1 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی سرمایا کاری کر رہی ہے۔ بجلی کے ترسیلی نظام کو بہتر بنانے کے لئے کے الیکٹرک نیا گریڈ اسٹیشن تعمیر کر رہی ہے ۔ منصوبے کے تحت کے الیکٹرک ابتداء میں پرانا گولی مار گرڈ اسٹیشن کو وسعت دے گی ۔ اس منصوبے پر 1 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز خرچ ہونگے۔ منصوبے کی تکمیل سے کراچی کے سب سے بڑے انڈسٹریل زون سائٹ ایریاں میں صنعتوں کو بجلی کی فراہمی میں بہتری آئے گی ۔ گریڈ اسٹیشن کی تعمیر ٹی پی 1000 کا حصہ ہے ۔ منصوبے کے تحت سیمنس پاکستان اور شنگھائی الیکٹرک مل کر 40 کروڑ ڈالر کی سرمایا کاری کریں گے ۔ شہر میں بجلی کے نظام میں بہتری کا یہ منصوبہ 3 سال کی مدت میں مکمل ہو جائے گا۔