ایمز ٹی وی (تجارت) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے یکم اکتوبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3 روپے 55 پیسے اضافے کی تجویز دی ہے۔ اوگرا نے یکم اکتونر سے پٹرول کی قیمت میں 10 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 81 پیسے اضافے کی تجویز دی ہے۔ اوگرانے یکم اکتوبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری وزارت پٹرولیم کو بھجوا دی ہے۔ قیمتوں میں نئے ردو بدل کے مطابق پٹرول دس پیسے، ہائی آکٹین کی قیمت میں 3 روپے 55 پیسے، لائٹ ڈیزل ایک روپیہ 81 پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 2 روپے 71 پیسے اضافے جب کہ ہائی ا سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 28 پیسے کمی کی تجویز دی گئی ہے۔ اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری وزارت پٹرولیم کو ارسال کر دی ہے تاہم قیمتوں میں ردوبدل سے متعلق حتمی فیصلہ وفاقی حکومت کرے گی۔