ایمز ٹی وی (تجارت) نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی منظوری دیتے ہوئے 38 پیسے کا اضافہ کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک کی جانب سے دی گئی درخواست کو نپیرا نے قبول کرلیا، نیپرا نے جولائی کیلئے کے الیکٹرک کے ٹریف میں پندرہ پیسے کا اضافہ کیا ہے جبکہ اگست کیلئے بجلی تئیس پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی ہے۔
بجلی کے نرخوں میں اضافہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے جبکہ اضافے کا اطلاق تین سو یونٹ سے کم استعال کر نے والے صارفین پر نہیں ہوگا۔
یادرہے کہ گذشتہ روز کے الیکٹرک نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے لیے درخواست کی تھی، سماعت کے بعد نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 36 پیسے اضافے کی منظوری دے دی، اضافہ جون کے لیے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔
کے الیکٹرک کے مطابق مقامی ذرائع سے بجلی کی پیداوار مہنگی پڑی ہے، اضافہ صارفین سے ستمبر کے بلوں میں وصول کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ کے الیکٹرک نے قیمت میں 45 پیسے فی یونٹ اضافے کی سفارش کی تھی۔