ھفتہ, 23 نومبر 2024


پاکستانی اسٹاک مارکیٹ آسمان کی بلندیوں پر

 

ایمز ٹی وی (تجارت) انتخابات تک پاکستان اسٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس 60 ہزار کی سطح عبور کرجائے گا۔ پاکستانی مارکیٹ پر بلوم برگ رپورٹ میں مالیاتی ماہرین کی رائے کو شامل کیا گیا۔ رپورٹ میں بیشتر سرمایہ کاروں نے پاکستان اسٹاک مارکیٹ بڑھتے رہنے کی توقع کی ہے۔

مالیاتی ماہرین نے توقع ظاہر کی ہےکہ آئی ایم ایف پروگرام کی کامیابی کے بعد حکومت پاکستان بھی معیشت کی ترقی کے لئے اقدامات کرے گی جو مارکیٹ کے مثبت رجحان کو اور بہتر کرے گا جبکہ چین سے آنے والی سرمایہ کاری اسے مزید تقویت فراہم کرے گی ۔

رپورٹ میں لندن اور میلان سے ماہرین کی رائے شامل کی گئی ہے جن کا ماننا ہے کہ نواز شریف حکومت نے ادائیگیوں کا خسارہ کے مسئلے کو حل کیا ہے اور زرمبادلہ ذخائر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے جس سے مارکیٹ مزید بہتر ہوگی۔

میلان سے تعلق رکھنے والی ایک فنڈمنیجر نے کہا ہے کہ ریگولیٹر کی جانب سے اجازت ملنے پر وہ اپنے فنڈ کا 10 فیصد حصہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے لئے مختص کردیں گی۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ کا بینچ مارک ہنڈرڈ انڈیکس رواں سال 27 فیصد بڑھ چکی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ 2017 میں ایم ایس سی آئی ایمرجنگ مارکیٹ میں پاکستان اسٹاک ایکس چینج کی شمولیت کے بعد مزید تیزی آئے گی ۔

بلوم برگ رپورٹ میں ماہرین نے پیش گوئی کی ہے کہ دو ہزار اٹھارہ کے عام انتخابات تک بنچ مارک ہنڈرڈ انڈیکس ساٹھ ہزار پوائنٹس تک پہنچ سکتا ہے

 
 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment