ھفتہ, 23 نومبر 2024


اسٹیٹ بینک کے چند شعبے کراچی سے لاہور منتقل

اسٹیٹ بینک کے چند شعبے کراچی سے لاہور منتقل

ایمز ٹی وی (تجارت) ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک سعید احمد نے کہا ہے کہ جناح صاحب کے شہر سے اسٹیٹ بینک منتقل نہیں ہورہا ہے۔ اسٹیٹ بینک کا ایک سیکشن منتقل کیا جارہا ہے۔

کراچی کے مقامی ہوٹل میں ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک نے دوسری موبائل کانفرنس کا افتتاح کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیٹ بینک کی منتقلی کی خبروں میں صداقت نہیں ہے۔ چند شعبے ہیں جنہیں منتقل کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ موبائل بینکنگ کی وجہ سے ملک میں بینکاری کے شعبے کو وسعت مل رہی ہے۔ موبائل کامرس کا رجحان بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامک بینکاری کا مستقبل بہت روشن ہے۔

ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک نےغرب بھی اسلامی بینکاری کی اہمیت اور افادیت کو تسلیم کررہا ہے۔ ملک میں غربت زیادہ ہے عوام کو خوراک کی قلت اور رہائش کے مسائل درپیش ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلامک بینکنگ ان مسائل کے حل میں مددگار ثابت ہوگی۔ سیمینار اور نمائش دو دن جاری رہے گی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment