اتوار, 24 نومبر 2024


امریکی انتخابات پاکستان سٹاک ایکس چینج مارکیٹ میں مندی

ایمز ٹی وی(واشنگٹن) نیوواڈا کی عدالت نے امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے لاس ویگاس کے پولنگ سٹیشن سے ووٹنگ کا ریکارڈ حاصل کرنے کی درخواست مسترد کر دی ۔


الجزیرا کے مطابق نیوواڈا کی عدالت نے امریکی صدارتی امیدوار کی جانب سے پچھلے ہفتے ڈیڈ لائن ختم ہونے کے باوجود لوگوں کومبینہ طور پر مزید 2گھنٹے تک ووٹنگ کی اجازت دینے پر لاس ویگاس کے ایک پولنگ سٹیشن کا ریکارڈ منگوانے کی استدعا مسترد کر دی ۔


ٹرمپ نے الزام عائد کیا تھا کہ حلقے کے ووٹ بڑھانے کیلئے لوگوں کو پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد مزید 2گھنٹے تک حق رائے دہی استعمال کر نے کی اجازت دی گئی ۔عدالت نے ریمارکس دیے ہیں کہ ٹرمپ کی جانب سے ووٹنگ ڈیتا حاصل کرنے کی استدعا جرم کے زمرے میں آتی ہے ۔


ڈونلڈ ٹرمپ نے کلارک کاﺅنٹی نیوواڈا کے رجسٹرار جوئے پی گلوریا پر الزام عائد کیا تھا کہ انہوں نے مخصوص گروپوں کو پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد بھی ووٹ کاسٹ کرنے کی اجازت دی ۔


نیوواڈا کی جج گلوریا سٹرمین نے کلارک کنٹری کورٹ میں سماعت کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو ووٹ ڈالنے میں مدد کرنے کے اپنے فرائض سرانجام دینے والے لوگوں کو منظر عام پر نہیں لائیں گے کیونکہ ایسا کرنے سے ان پر تشدد جیسے واقعات کا خدشہ ہو سکتا ہے ۔


عدالت کا مزید کہنا تھا کہ ٹرمپ کے وکلاءکو پولنگ سٹیشن کا ریککارڈ پیش کرنے سے یہ بھی پتہ چل جائے گا کہ ووٹروں نے کس امیدوار کا انتخاب کیا ہے ۔ عدالت نے ڈونلڈ ٹرمپ کے وکلاءسے استفسار کیا کہ آپ کیا کہہ رہے ہیں ؟ آپ عدالت میں کیوں کھڑے ہیں ؟ آپ انتخابات کا ریکارڈ محفوظ کرنا چاہتے ہیں جو عدالت کے نزدیک ایک جرم ہے ۔ہم سب اس وقت کا انتظار کیوں نہیں کر لیتے جب سیکرٹری آ ف سٹیٹ خود یہ کام کر لیں ۔


امریکی صدارتی انتخابات کے تازہ ترین نتائج کے مطابق نیوواڈا سے ڈیموکریٹ امیدوار ہیلری کلنٹن کامیاب ہو چکی ہیں جبکہ یہاں سے ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست کا سامنا ہے

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment