ایمز ٹی وی(لاہور) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ناقص گھی اور کوکنگ آئل تیار کرنے والی کمپنیوں کو نوٹس جاری کر دئیے۔
اتھارٹی نے مجموعی طور پر کوکنگ آئل اور گھی تیار کرنے والی 71 کمپنیوں کے نمونہ جات کی چیکنگ کی جن میں بیالیس کے نمونہ جات غیر معیاری پائے گئے۔ غیر معیاری گھی اور کوکنگ آئل تیار کرنے والی کمپنیوں کو نوٹس جاری کر دئیے گئے ہیں جبکہ اِن کے نمائندگان کو وضاحت کے لیے طلب کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اِن کمپنیوں پر بھاری جرمانے عائد کیے جا سکتے ہیں۔