ایمز ٹی وی ( تجارت) پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس)میں تیسرے روز بھی مثبت رجحان رہا اور کے ایس ای 100انڈیکس 44ہزار 494پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ۔
بدھ کے روز بھی پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان رہا اور کے ایس ای 100انڈیکس 295پوائنٹس کے اضافے کے بعد 44ہزار 494پوائنٹس کی سطح پر آگیا ۔پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج 24کروڑ 49لاکھ 64ہزار 820شیئرز کا کاروبار ہوا جن کی مارکیٹنگ ویلیو 16ارب 3کروڑ 53لاکھ 22ہزار 519روپے تھی ۔کے ایس ای 100انڈیکس میں آج مجموعی طور پر399کمپنیوں نے کاروبار کیا جن میں سے 158کمپنیوں کے شیئرز کی ویلیو میں اضافہ ،222کمپنیوں کے شیئرز کی ویلیو میں کمی جبکہ 19کمپنیوں کے شیئرز کی ویلیوز اپنی سطح پر مستحکم رہی۔