جمعہ, 29 نومبر 2024


پاکستان کو قرضہ دینے کا ارادہ ترک


ایمزٹی وی(تجارت) عالمی بینک نے پاکستان کو قدرتی گیس کے منصوبے کیلئے قرضہ دینے کا ارادہ ترک کردیا، عالمی بینک نے پاکستان کو دس کروڑ ڈالر دینے ہیں۔ عالمی بینک اعلامیہ کے مطابق قرض کا کل حجم دس کروڑ ڈالر تھا، پاکستان کی جانب سے منصوبے میں کوئی خاطر خواہ دلچسپی کا اظہار نہیں کیا گیا ہے۔

یہ منصوبے سوئی سدرن گیس کمپنی نے چلانا تھا۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ گیس کمپنی انتظامیہ کی وجہ سے منصوبے میں مسلسل تاخیر ہورہی تھی، منصوبے سے دوران ترسیل ہونےوالے گیس کے نقصانات سے بچا جا سکتا تھا۔ عالمی بینک ابھی تک دو لاکھ پچاس ہزار ڈالر کر چکا ہے۔

یاد رہے گزشتہ ماہ عالمی بینک نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کی پیشکش کرتے ہوئے پاکستان اور بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کا معاملہ خوش اسلوبی سے حل کرے۔ عالمی بینک نے کشن کنگا ڈیم پر غیر جانبدار ماہرین کی تقرری کا اعلان کرتے ہوئے تین ممکنہ ماہرین کے نام تجویز کردیئے تاکہ دونوں ممالک ان سے کسی ایک ماہر کا انتخاب کرسکیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment