جمعہ, 29 نومبر 2024


جاپانی سرمایہ کاروں کی پاکستان کو ترجیح

 

ایمز ٹی وی(تجارت) جاپانی سرمایہ کاروں کے لیے ایشیا کے 20 ممالک پاکستان سہر فہرست ہے، کراچی میں منعقد ہونے والی 2روزہ جاپان بزنس نمائش 2016کو بھرپور پزیرائی حاصل ہوئی۔

جیٹرو کے کنٹری ڈائیریکٹر اوساموہسا کا کہنا تھا کہ جاپانی سرمایہ کاروں کے پاکستان ہمیشہ سے ترجیح رہا ہے، جاپانی سرمایہ کاروں کے لیے ایشیا کے 20 ممالک پاکستان سر فہرست ہے ۔

طویل عرصے سے جاپانی سرمایہ کاروں کی توجہ پاکستان میں آٹو موبائل سیکٹر پر تھیں تاہم اب ان کی نظریں فاسٹ موونگ کنزیومر گڈز پر مرکوز ہیں ۔

نمائش میں جاپانی ثقافت کے رنگوں نے آنے والوں کے لئے خوشگوار ماحول پیدا کیا، نمائش میں لوگوں نے جاپانی مارکیٹ اور جاپانی مصنوعات کے بارے میں خاصی دلچسپی لی اور جاپانی مارکیٹ میں پاکستانی برانڈز کے لئے مواقعوں کے حوالے سے معلومات حاصل کیں۔

اوساموہساکی کا کہنا تھاکہ پاکستان ایک پرکشش مارکیٹ ہے اور جیٹرو کے سروے کے مطابق جاپانی کمپنیاں پاکستان میں کاروبار کو مزید فروغ دینے کے لئے تیار ہیں، 80سے زائد جاپانی کمپنیاں پاکستان میں کام کر رہی ہیں۔

یاد رہے کہ جاپانی میئر نے کراچی کو محفوظ، دلچسپ اور پرکشش شہر قرار دے دیا جاپان کے شہر کی بی چوکے میئر یاماموتو ماسانوری نے کہا کہ کراچی کے بارے میں منفی تاثر اور متعلقہ حکام کی طرف سے کراچی کا دورہ نہ کرنے کی ہدایات کے باوجود انہوں نے یہاں آنے کو ترجیح دی۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment