جمعہ, 29 نومبر 2024


پی ٹی اےنے نئی ہدایات جاری کردی


ایمز ٹی وی (تجارت) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے نئی موبائل سم کی فروخت کیلئے کم از کم قیمت 200 روپے مقرر کر دی ہے


اور یہ نئی قیمت 9 دسمبر 2016ءسے تمام موبائل کمپنیوں کی سمیں فروخت کرنے پر لاگو ہو گی اور کوئی بھی کمپنی اس سے کم قیمت میں سم فروخت نہیں کر سکے گی۔


اس سے قبل سیلولر کمپنیاں کسی بھی قیمت پر سم فروخت کر سکتی تھیں بلکہ تمام ہی کمپنیاں بالکل مفت سمیں فروخت کرتی تھیں اور یہی نہیں بلکہ اس کیساتھ ساتھ مفت منٹس اور ایس ایم ایس وغیرہ بھی دئیے جاتے تھے۔ ایسی سمیں حاصل کرنے والے صارفین مفت حاصل ہونے والے منٹس اور ایس ایم ایس استعمال کرنے کے بعد انہیں پھینک دیتے تھے اور اس کے باعث بند سموں کی تعداد میں بہت زیادہ اضافہ ہو رہا تھا۔
پی ٹی اے کی نئی ہدایات کے مطابق اب موبائل آپریٹرز نئی سم 200 روپے کے عوض فروخت کریں گے۔ یہ افواہیں بھی گردش کر رہی ہیں کہ صارفین کو لبھانے کیلئے کمپنیاں نئی سم میں مہیا کئے جانے والے مفت منٹس اور ایس ایم ایس کی تعداد میں اضافہ کر دیں گی۔

واضح رہے کہ تمام سمیں بائیو میٹرک تصدیق کے بعد ہی فروخت کی جاتی ہیں جبکہ ایک شناختی کارڈ پر ایک وقت میں زیادہ سے زیادہ 5 سمیں رجسٹرڈ کی جا سکتی ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment