ایمز ٹی وی (تجارت) شنگھائی چین نے تجارتی دنیا میں ایک اور کارنامہ سرانجام دے دیا اور لندن تک پہلی مال بردار ٹرین سروس بھی شروع کر دی۔
تفصیلات کے مطابق چین نے مشرقی صوبے ڑے جیانگ سے برطانوی دارالحکومت لندن تک کے لیے پہلی مال بردار ٹرین سروس کا آغاز کر دیا۔ یہ مال بردار ریل گاڑیاں چینی شہر ڑی وو سے لندن تک کا بارہ ہزار کلومیٹر کا فاصلہ اٹھارہ دنوں میں طے کریں گی۔
ڑی وو چین میں بڑے پیمانے پر تجارتی ساز و سامان کی خریداری کے لیے مشہور شہر ہے۔
چینی مال بردار ٹرینیں لندن جانے کے لیے قزاقستان، روس، پولینڈ، جرمنی، بیلجیم اور فرانس سے گزریں گی۔ برطانوی حکام کا کہنا ہے کہ برطانیہ مغربی دنیا میں چینی سرمایہ کاری کے لیے مرکزی دروازہ ثابت ہو سکتا ہے.