ھفتہ, 23 نومبر 2024


دہشت گردی کیلیے مالی وسائل کی فراہمی کی روک تھام کے لئے اہم اجلاس

 

ایمز ٹی وی (تجارت)گزشتہ روز ایف بی آر ہیڈ کوارٹرز میں وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کی زیر صدارت پیرامیٹرز کی بنیاد پر ہونے والی قرعہ اندازی میں 93 ہزار277 ٹیکس دہندگان کو آڈٹ کیلیے منتخب کیا گیا،

قرعہ اندازی میں ٹیکس ایئر 2015 کے آڈٹ کیلیے منتخب ہونے والوں میں سابق وفاقی وزیر اویس لغاری اور تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کی اہلیہ آمنہ خان ترین اور دیگراہم شخصیات کے نام بھی شامل ہیں۔

ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ آڈٹ میں منتخب ہونے والے تمام لوگوں کو اگلے چند روز میں باضابطہ طور پر آڈٹ کے نوٹس جاری کرنا شروع کردییے جائیں گے،

اے پی پی کے مطابق منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کیلیے مالی وسائل کی فراہمی کی روک تھام کے نظام کا جائزہ لینے کیلیے اجلاس وزیر خزانہ سینیٹر اسحٰق ڈار کی زیر صدارت ہوا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment