ھفتہ, 23 نومبر 2024


ہول سیلز مارکیٹ میں چینی کی قیمتوں میں اضافہ

ایمز ٹی وی (تجارت)تین روز میں ہول سیلز مارکیٹ میں چینی کی فی کلو قیمت 59 روپے سے بڑھ کر 62 روپے ہوگئی ہے ۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں وزارت صنعت و پیداوار نے بتایا تھا کہ شوگر ملزکے پاس 15 دسمبر2016 تک 12 لاکھ 30 ہزار ٹن چینی کے ذخائر موجود ہیں ۔ 4

لاکھ ٹن ماہانہ طلب کے حساب سے ذخائر5 فروری 2017 تک کے لئے کافی ہیں ۔ اس بریفنگ پر اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ڈھائی لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دی تھی

لیکن فیصلے کا اثرہول سیل مارکیٹ پرنظر آنے لگا ہے۔3 روز میں ہول سیلز مارکیٹ میں چینی کی فی کلو قیمت 59 روپے سے بڑھ کر 62 روپے ہوچکی ہے، یعنی 100 کلو چینی کے تھیلے پر 300 روپے کا اضافہ ہوچکاہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment