ایمز ٹی وی (تجارت)امریکا اور برطانیہ نے ڈوئچے بینک پر قواعد کے منافی اقدام پر چھ سو ملین ڈالر سے زائد کا جرمانہ عائد کر دیا۔ ڈوئچے بینک پر منی لانڈرنگ روکنے میں ناکامی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
میڈیا اطلاعات کے مطابق جرمن بینک روس کے لیے مبینہ منی لانڈرنگ کی روک تھام کیلئے خاطرخواہ اقدامات نہیں کر سکا تھا۔ کوتاہی ثابت ہونے پر جرمن بینک کو امریکی اور برطانوی حکام کے عائد کردہ چھ سو ملین ڈالر سے زائد کے جرمانے کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ ڈوئچے بینک کے تحت روس سے دس ارب ڈالر کی رقم تجارت کی آڑ میں ماسکو، لندن اور نیویارک منتقل ہوئی۔ امریکی محکمہ انصاف معاملے کی چھان بین میں مصروف ہے۔