ایمز ٹی وی(تجارت) تھر کول ایریا میں کوئلے کی کھدائی اور بجلی کی تیاری کے دوسرے بڑے منصوبے پر کام شروع کر دیا گیا، سی پیک میں شامل اس منصوبے کی مالیت 2 سو ارب روپے ہے۔
کمپنی حکام کے مطابق تھر کول ایریا میں بلاک 2 کے بعد بلاک ون پر بھی کام شروع کر دیا گیا ہے، ابتدائی طورپر زمین ہموار کرنے کا کام جاری ہے۔
سائٹ انچارج کے مطابق بلاک ون کا رقبہ 150 مربع کلو میٹر ہےجس میں 4 ارب ٹن کوئلہ موجود ہےجبکہ کوئلے کی کھدائی کے ساتھ یہاں 132میگا واٹ کے 2 پاور پلانٹ بھی تعمیر کئے جائیں گے ۔
بلاک ون سے ملحقہ بلاک ٹو میں بھی کوئلے کی کھدائی اور پاور پلانٹ کی تنصیب کا کام جاری ہے جس کی مالیت220 ارب روپے ہے۔
بلاک ون پر کام کے آغاز کے ساتھ ہی تھر کول کے12 میں سے صرف 2 بلاکس پر 4سو 20 ارب روپے مالیت کی سرمایہ کاری سے کام کیا جا رہا ہے ۔