ھفتہ, 23 نومبر 2024


کاشتکاروں کو جدید ٹیکنالوجی سے روشناس کرانے کیلئے اقدامات کا آغاز

 

ایمز ٹی وی ( تجارت )محکمہ زراعت کے ترجمان نے کہاہے کہ کاشتکاروں کو جدید سفارشات سے بلحاظ علاقہ جات آگاہ کرنے کی ضرورت ہے اور اس مقصد کے لیے مختلف مقامات پر یوم کاشتکاراں کا اہتمام کیا جارہاہے جبکہ کپاس کے غیر روائتی علاقوں مثلاً میانوالی ، بھکر،لیہ اور سرگودھا کے کاشتکاروں کو جدید ٹیکنالوجی سے روشناس کرانے کیلئے بھی ضروری اقدامات کئے جا رہے ہیں تاہم ضرورت اس امر کی ہے کہ میڈیا کے ذریعے عام کاشتکاروں کو جدید تحقیق سے آگاہ کیا جائے ۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکاروں کو مختلف فصلوں کے معیاری بیجوں کی بروقت فراہمی کے لیے ضروری اقدامات کئے گئے ہیں اور حکومت معیاری بیجوں کی فراہمی کے لیے بھر پور کوششیں کررہی ہے تاکہ زرعی پیداوار میں اضافہ کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ گندم کی فصل کی موجودہ صورت حال کافی بہتر ہے اور اگر موسمی حالات ساز گار رہے تواللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے بھر پور پیداوار متوقع ہے نیز حکومت پنجاب کی کسان دوست پالیسیوں کی وجہ سے ملک ف گندم میں خود کفیل ہوچکا ہے۔ بلکہ بیرون ملک برآمدکرنے کے لیے گندم وافر مقدار میں موجود ہے۔ انہوں نے کہاکہ تجرباتی پلاٹوں سے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے بھر پور پیداوار حاصل کی جائے۔ انہوں نے کپاس کے کیڑوں اور بیماریوں کے انسداد کے لیے غیر کیمیائی طریقے اختیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ محکمہ زراعت کے تمام شعبے پچھلے سال کی طرح جڑی بوٹیوں کی فوری تلفی کے لیے ایک بھر پور مہم کا آغاز کررہے ہیں تاکہ جڑی بوٹیوں کے انسداد کے ذریعے کیڑوں اور بیماریوں کی روک تھام کی جاسکے۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ سال جڑی بوٹیوں کی بروقت تلفی سے اچھے نتائج برآمد ہوئے اورگندم کے علاوہ کپاس کی پیداوار میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوا۔

 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment