ایمز ٹی وی (تجارت ) ڈراپ اری گیشن نظام آبپاشی سے پانی کی 40 تا 60 فیصد بچت کی جا سکتی ہے ۔ جبکہ اس نظام سے کھاد پانی کے ساتھ حل ہو کر پودوں کی جڑوں تک پہنچتی ہے جس سے کھاد کے ضیاع میں نمایاں کمی واقع ہوتی ہے۔ ہارون احمد خان نے اپنی تحقیقی رپورٹ میں کہا ہے کہ ڈراپ اری گیشن کے نظام سے کھاد کی کھپت میں 50 فیصد کمی لائی جا سکتی ہے۔
اس کے علاوہ جڑی بوٹیوں کے اگاؤ میں بھی کمی واقع ہوتی ہے۔ جبکہ فصلوں کی آبپاشی کے جدید نظام سے فصلوں کو سیراب کرنے کے دورانیے اور پانی کی کھپت میں بھی نمایاں کمی کی جا سکتی ہے جس سے زرعی مداخلات میں کمی سے کاشتکار کی آمدنی میں نمایاں حد تک اضافہ کیا جا سکتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ملک بھر اور بالخصوص بارانی علاقوں میں ڈرپ اری گیشن کے نظام کی ترقی سے زرعی شعبہ کی کارکردگی میں نمایاں اضافہ کے ذریعے دیہی معیشت کی ترقی میں مدد حاصل کی جا سکتی ہے۔