ھفتہ, 23 نومبر 2024


چینی کمپنی کی سندھ میں سرمایہ کاری کی پیش کش

 

ایمز ٹی وی (تجارت) چینی کمپنی نے سندھ میں کراچی کے قریب 2 بلین امریکی ڈالر لاگت سے آئل ریفائنری لگانے کے لیے سرمایہ کاری کی پیش کش کی ہے۔
ریفائنری میں سالانہ 10 ملین ٹن تیل صاف کیا جاسکے گا جسے مقامی اور بین الاقوامی مارکیٹ میں فروخت کیا جائے گا۔
اس سلسلے میں چینی کمپنی منگ یو آن ہوولڈنگس گروپ کے چیئرمین جی ہانگ شوئی کی قیادت میں کمپنی کی11رکنی وفد نے جمعہ کوچیئر پرسن سندھ بورڈ آف انوسٹمنٹ ناہید میمن کے ساتھ منعقدہ ایک اجلاس میں آئل ریفائنری کے قیام کے لئے تجاویز پیش کیں اور کمپنی کی جانب سے پورٹ قاسم کراچی یا اس کے قریب دھابیجی ،گھارو ،نوری آباد ،ٹھٹھہ کوٹری کے علاقے میں 400ایکر اراضی پر محیط آئل ریفائنری اور اس سے ملحقہ صنعتوں کے قیام کے لئے مذاکرات کئے ۔
چیئر پرسن سندھ بورڈ آف انوسٹمنٹ ناہید میمن نے چینی وفد کی آئل ریفائنری میں سرمایہ کاری کی خواہش اور پیش کش کو سراہتے ہوئے سندھ حکومت اور اپنی جانب سے عملی تعاون کا یقین دلایا۔
چینی وفد نے چیئر پرسن ایس بی آئی کو آئل ریفائنر ی قائم کرنے کے منصوبے کی مکمل تفصیلات آئندہ اجلاس میں پیش کرنے کاعندیہ دیا۔

 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment