ایمز ٹی وی(تجارت) چالیس ہزار کے رجسٹرڈ بانڈز کے اجراء کے بعد حکومت اب ایک لاکھ روپے مالیت کے بھی بانڈز جاری کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے اس حوالے سے تیزی سے کام شروع کردیا ہے۔ قرعہ اندازی میں شامل ہونے کے ساتھ ساتھ ہر چھ ماہ کے بعد ان بانڈز پر منافع بھی دیا جائے گا، فرد کے نام پر رجسٹرڈ ہونے کے باعث ان بانڈز کی خریدو فروخت عام بانڈز کی طرح نہیں ہوگی۔ واضع رہے 40 ہزار کے بانڈز میں اب تک 90 کروڑ روپے کی سرمایا کاری ہوچکی ہے،تجزیہ کاروں کے مطابق 40 ہزار کے رجسٹرڈ بانڈز پر اب تک ہونے والی سرمایا کاری توقعات سے کافی کم ہے جو اس بات کی دلیل ہے کہ کالا دھن رکھنے والے افراد نام پر رجسٹرڈ بانڈز کی خریداری سے کترا رہے ہیں،اس لئے اگر حکومت ایک لاکھ روپے مالیت کے بانڈز کا اجراء کرتی بھی ہے تو اس میں زیادہ سرمایا کاری کی توقع نہیں ہے۔