ایمزٹی وی(تجارت)بزنس ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی بی تھری ریٹنگ کو برقرار رکھا ہے۔ موڈیز کا ماننا ہےکہ پاکستان نے مالیاتی خسارہ کم کیا اور معاشی نمو بہتر رہی تاہم پاکستان کو مستقبل میں چند چیلنجز درپیش رہیں گے ۔ موڈیز کے مطابق قرضوں کے واجبات، خستہ انفراسٹرکچر اور بیرونی ادائیگیاں بڑے چیلنجز ہیں، سی پیک منصوبہ پاکستانی معیشت کو تبدیل کرسکتا ہے۔ سی پیک انفرانسٹرکچر کی قلت کو دور کرے گا، راہداری منصوبے کی وجہ سے مقامی اور بیرونی سرمایہ کاری بڑھے گی۔