ایمزٹی وی (تجارت)عالمی بینک نے کہاہے کہ رواں مالی سال 2016-17 کے دوران پاکستان کی معاشی شرح نمو5.2فیصد جبکہ آئندہ مالی سال کے دوران 5.5 فیصد تک پہنچنے کی توقع ہے۔ عالمی بینک کی جانب سے جاری کردہ حالیہ رپورٹ گلوبل اکنامک پراسپیکٹس میں کہا گیاہے کہ پاکستان میں جی ڈی پی (شرح نمو) میں اضافہ نجی سرمایہ کاری اور توانائی کی فراہمی وسیکیورٹی کی صورت حال میں بہتری کا ثبوت ہے۔