ایمزٹی وی (تجارت)سعودی عرب اور دیگر ممالک کی جانب سے قطر سے تعلقات ختم کرنے کے بعد خام تیل کی قیمتوں میں گزشتہ روز کمی ہوئی۔ امریکی آئل ڈبلیو ٹی آئی کے جولائی میں فراہمی کے لیے نرخ 32 سینٹ یا 0.67 فیصد گھٹ 47.34ڈالر فی بیرل ہوگئے جبکہ یورپی آئل برینٹ کے اگست میں ترسیل کے لیے نرخ 40 سینٹ 0.80 فیصد کی کمی سے49.55ڈالر فی بیرل ریکارڈ کیے گئے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب، مصر، یواے ای اور بحرین نے قطر سے دہشت گردی کی سپورٹ کا الزام لگا کر سفارتی وتجارتی تعلقات منقطع کردیے جس کے بعد مشرق وسطیٰ میں صورتحال کشیدہ ہوگئی اور تیل کی قیمتیں گر گئیں کیونکہ مارکیٹس کو خدشہ ہے کہ اوپیک کی پیداوارکٹوتی ڈیل پرعملدرآمد نہیں ہوسکے گا اور تیل کی بھرماربرقرار رہے گی۔