ھفتہ, 23 نومبر 2024


قطری ریال کی خرید و فروخت بند

 

ایمزٹی وی (تجارت)سعودی عرب اور قطر کے تعلقات خراب ہونے کے باعث راولپنڈی کی کرنسی مارکیٹ میں قطری ریال کی خرید و فروخت کوختم کر دیا گیا ، کرنسی ڈیلروں کی جانب سے قطری ریال تبدیل کرانے یا خریدنے سے انکار کر دیا گیا ، قطر میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بجھوائے گئے قطری ریال تبدیل کرانے کے لئے صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔
سعودی عرب اور قطر کے درمیان تعلقات خراب ہونے کے بعد پاکستانیوں کی مشکلات میں بھی اضافہ ہوگیا ، ملک بھر سمیت راولپنڈی کی کرنسی مارکیٹ میں قطری ریال کی خرید و فروخت کو مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے ، تین دن سے قطری ریال کی خرید و فروخت بند ہے ، ماہ صیام اور عید کی خریداری کے لئے ان پاکستانیوں کے اہلخانہ قطری ریال اٹھائے کرنسی کی دکانوں پر پھر رہے ہیں لیکن کوئی بھی پاکستانی کرنسی میں تبدیل کر کے نہیں دے رہا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment