ھفتہ, 23 نومبر 2024


سونےکی قیمتوں میں مزیداضافہ

 

ایمزٹی وی (تجارت)بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 9 ڈالر کے اضافے سے 1295 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت9 ڈالر کے اضافے سے 1295ڈالر کی سطح پرپہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعہ کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 100اور86 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں کراچی حیدرآباد سکھر ملتان فیصل آباد لاہور اسلام آباد راولپنڈی پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 51 ہزار اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر43 ہزار 714 روپے ہوگئی تاہم فی تولہ چاندی کی قیمت بغیرکسی تبدیلی کے730 اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 625.71 روپے پر مستحکم رہی ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment