ایمزٹی وی (تجارت)بینک آف آزاد جموں و کشمیر نے اپنے قیام کے بعد پہلی دفعہ بنک کھاتہ داروں کی آسانی اورسہولت کے لئے بنک ایس ایم ایس الرٹ سروس شروع کر دی ۔ گزشتہ روزریجنل آفس مظفرآباد میں بنک اسٹاف کو ایس ایم ایس سروس کے حوالے سے باظابطہ طور پر آگاہی اور رہنمائی دی گئی تا کہ پورے آزاد کشمیر میں آن لائن برانچوں سے اس سروس کے آغاز سے کھاتہ داروں کو بروقت ان کے اکاونٹ میں ہونے والی ہر ٹرانزیکشن کا علم موبائل فون پر ہو سکے گا۔ایم ڈی کشمیر بنک عمران صمد کی ذاتی کوششوں سے اس سروس کا اجرا ء نہایت ہی اہم قدم ہے۔جس سے کھاتہ داروں کا بنک پر اعتماد میں اضافہ ہو گا۔
بنک کی بہتری کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات میں ایس ایم ایس سروس ایک ہے اور امید کی جار ہی ہے دیگر بنکوں کی طرح دیگر سروسز بھی کشمیر بنک فراہم کرے گااور کھاتہ داروں کو اپنی طرف متوجہ کرنے میں کامیاب ہو گا۔ایس ایم ایس الرٹ سروس سے بنک کھاتہ داروں کے لئے آسانی کے ساتھ ساتھ روزانہ کی بنیاد پر اپنے اکاونٹ سے اپ ڈیٹڈ رہیں گے۔
اس وقت پورے آزاد کشمیر میں کشمیر بنک کی 64برانچیں کا م کر رہی ہیں اور 45برانچیں آن لائن سہولیات فراہم کر رہی ہیں۔ایم ڈی کشمیر بنک کی براہ راست دلچسبی سے بنک میں اصلاحات کا عمل جاری ہے