ایمزٹی وی(تجارت)حبیب بینک لمیٹڈ کا امریکی بینکنگ ریگولیٹر ڈی ایف ایس کے ساتھ معاملات خوش اسلوبی کے ساتھ تصفیہ ہوگیا ہے جو نیویارک کے بینکاری قوانین کے تحت باہمی رضا مندی سے طے پایا ہے۔
امریکی بینکنگ ریگولیٹر کے ساتھ ہونے والے تصفیے کے تحت حبیب بینک لمیٹڈپر225 ملین امریکی ڈالر کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے، مزید برآں ایچ بی ایل نیویارک برانچ کی رضا کارانہ بندش کے فیصلے پر عمل در آمد کے سلسلے میں ضروری اقدامات بروئے کارلائے جا رہے ہیں جب کہ اس تصفیہ کے نتیجے میں ڈی ایف ایس کی طرف سے پہلے سے عائد کردہ تمام الزامات ختم کر دیے گئے ہیں.
بینک ترجمان کے مطابق حبیب بینک اس بات کا اعادہ کرتا ہے کہ وہ اپنے آپریشنز اور کمپلائنس کو مزید مضبوط کرتے ہوئے اپنی خدمات کے معیارمیں مزید بہتری کی کاوش جاری رکھے گا، حبیب بینک کی انتظامیہ اپنے کسٹمرز کی سرپرستی اور حمایت کا تہہ دل سے مشکور ہے۔