ھفتہ, 23 نومبر 2024


مرکزی حکومت کی جانب سے فنڈ روکنے کا تاثر درست نہیں ، گورنر سندھ

ایمز ٹی وی (تجارت) گورنر سندھ محمد زبیر عمر نے کہا ہے کہ پاکستان اور جنوبی کوریا کے درمیان تجارٹ بڑھانے کی ضرورت ہے،وفاقی حکومت صوبے میں ہونے والے ترقیاتی کاموں میں اپنا حصہ ادا کررہی ہے ،مرکزی حکومت کی جانب سے فنڈ روکنے کا تاثر درست نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد زبیر کا کہنا تھا کہ جنوبی کوریا اور پاکستانی تجارتی وفود کو زیادہ سے زیادہ ایک دوسرے کے ممالک کادورہ کرنا چاہیے ۔

پاکستان آٹو موبائل اور ٹیکسٹائل مشینری جنوبی کوریا سے درآمد کرتا ہے اور ہنڈائی کمپنی کی مصنوعات کی مثال موجود ہے ۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان موجودہ تجارت ایک اشاریہ ارب ڈالر ہے جسے بڑھا نے کی ضرورت ہے۔ پاکستان کے لیے اعزاز کی بات ہے کہ اس نے کوریا کی ترقی کے لیے 5سالہ منصوبہ بنا کر دیا جس سے کوریا میں خوشحالی آئی ہے ۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment