ھفتہ, 23 نومبر 2024


نیپراکاصارفین سے 77 ارب روپے اضافی وصول کرنےکافیصلہ

 

ایمزٹی وی(تجارت)نیپرا نے عوام کو ایک اور ہائی وولٹ جھٹکا دیتے ہوئے صارفین سے 77 ارب روپے اضافی وصول کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق نیپرا نے عوام کو ایک اور ہائی وولٹ جا جھٹکا دینے کی تیاری کرلی ہے اور ٹرانسمیشن، ڈسٹری بیوشن لاسز سمیت گزشتہ مالی سال کے بقایاجات کی مد میں صارفین سے اضافی 77 ارب روپے وصول کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں تمام تقسیم کار کمپنیوں کو وصولیوں کی اجازت بھی دے دی گئی ہے۔
نیپرا کے تجویز کردہ وصولی ٹیرف کے مطابق سب سے زیادہ حیدرآباد کے صارفین پر بوچھ پڑے گا اور حیسکو صارفین 19 ارب روپے ادا کریں گے، میپکو صارفین پر 18 ارب روپے کا بوجھ ہوگا جب کہ گیپکو اور سیپکو صارفین 14 ارب روپے برداشت کریں گے۔ اسلام آباد کے صارفین 7 ارب روپے اور لیسکو صارفین سے 3 ارب روپے کی وصولی ہوگی۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment