ایمزٹی وی(تجارت)آل پاکستان آرگنائزیشن آف اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کے چیئرمین حاجی ہارون میمن نے کہا ہے کہ سندھ میں چلنے والی ٹرینوں کے کرائے کم نہ کرکے دہرا معیار اپنایا ہے جو قابل مذمت ہے۔
چیئرمین حاجی ہارون میمن نے وزیر ریلوے نے پنجاب میں چلنے والی ٹرینوں کے کرایوں میں کمی کردی مگر سندھ میں چلنے والی ٹرینوں کے کرائے کم نہ کرکے دہرا معیار اپنایا ہے جو قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے پولیس کے اہلکار اور عملے کی ملی بھگت سے مسافروں کو بغیر ٹکٹ سفرکرانے میں مصروف ہیں، ریلوے انتظامیہ مسافروں کو سہولت فراہم کرنے کے بجائے غفلت کا مظاہرہ کررہی ہے۔
گزشتہ روز اپنے دفتر میں تاجروں اور شہریوں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے حاجی ہارون میمن نے مطالبہ کیا کہ بغیر ٹکٹ سفرکرانے میں ملوث ریلوے پولیس کے اہلکاروں اور عملے کے خلاف کارروائی کرکے حکومت کو پہنچنے والے نقصان کو روکا جائے اور سندھ میں چلنے والی ٹرینوں کے کرائے بھی کم کیے جائیں۔