ھفتہ, 23 نومبر 2024


پاکستان ریلوے کو بڑا دھچکا، کھربوں روپے کا نقصان

 

ایمز ٹی وی(تجارت) پاکستان ریلوے کو 5 برس کے دوران ایک کھرب 57 ارب 95 کروڑ سے زائد کا نقصان ہوا جبکہ حکومت نے اس عرصے کے دوران ایک کھرب77 ارب86 کروڑ سے زائد کی سبسڈی بھی دی۔
دستاویزات کے مطابق ریلوے حکام نے17۔ 2016 ء میں اخراجات میں اضافے کی وجہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ جب کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ملازمین کی پنشن میں اضافہ ودیگر اخراجات کو قراردیا۔
ریلوے کومالی سال 2012 ء میں30ارب 50 کروڑسے زائد کا نقصان ہوا، 2013ء میں32ارب 52کروڑسے زائد،2014ء میں 27 ارب24کروڑ سے زائد ،2015 ء میں26 ارب 99کروڑسے زائد اور2016 ء میں 40 ارب 70 کروڑ سے زائدکا نقصان ہوا جب کہ ریلوے کو ایک کھرب49 ارب 45 کروڑ سے زائدکی وصولی ہوئی

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment