ایمز ٹی وی(لندن ) امریکا، یورپ اور ایشیاءمیں سونے کے نرخوں میں اضافے کا عمل جاری ہے، فی اونس قیمت 1355 ڈالر سے تجاوز کرگئی۔نیویارک میں وقفے کے بعد اسپاٹ گولڈ کے نرخ 0.2 فیصد بڑھ کر 1352.81 ڈالر فی اونس رہے جبکہ یو ایس گولڈ کی اپریل کیلئے سپلائی 0.2 فیصد (2.70) ڈالر اضافہ کے ساتھ 1355.30 ڈالر فی اونس طے پائی تاہم چاندی کے نرخ 0.2 فیصد کم ہو کر 16.83 ڈالر فی اونس، پلاڈیم کے بڑھ کر 1012.50 ڈالر فی اونس اور پلاٹنیم کے کم ہو کر 995.99 ڈالر فی اونس رہے۔لندن میں اسپاٹ گولڈ کے نرخ 0.2 فیصد اضافے کے ساتھ 1353.40 ڈالر فی اونس پر بند ہوئے اور امریکی سونے کی اپریل کیلئے سپلائی کے سودے 1356 ڈالر فی اونس طے پائے۔ایشیاءسنگاپور میں سونے کے نرخ 0.3 فیصد اضافہ کے ساتھ 1355.50 ڈالر فی اونس پر رہے، امریکی سونے کے ایشیاءمیں سپلائی کے نرخ 0.1 فیصد کم ہوکر 1356.8 ڈالر فی اونس رہے۔