ایمزٹی وی(تجارت)بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت10 ڈالر کی کمی سے 1339 ڈالر ہونے پر مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی گزشتہ روزفی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 200 اور171 روپے کی کمی ہوئی۔
جس کے نتیجے میں تولہ سونے کی قیمت 56ہزار 350 اور دس گرام 48ہزار 300 روپے ہوگئی، اسی طرح چاندی کی تولہ قیمت بھی 10 روپے کی کمی سے 810 اور دس گرام 8.57 روپے گھٹ کر 685.71 روپے ہو گئی۔