ھفتہ, 23 نومبر 2024


پی آئی اے اور اسٹیل ملز کی نجکاری حکومتی بدنیتی ہے: عبدالقادر شاہین

 

پی آئی اے اور اسٹیل ملز کی نجکاری حکومتی بدنیتی ہے: عبدالقادر شاہین

ایمز ٹی وی لااہور (تجارت) پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما وآل پاکستان ٹریڈ یونینز ایکشن کمیٹی کے چیئرمین عبدالقادر شاہین نے پی آئی اے اور اسٹیل ملز کی مسلم لیگ(ن) کی جانب سے مجوزہ نجکاری کے عمل کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یکطرفہ اور جلد بازی میں کی جانے والی نجکاری کے پوشیدہ مقاصد ہیں اور انتخابات سے 4ماہ قبل یہ نجکاری بدنیتی پر مبنی ہے۔ یہ بات انہوں نے پیپلز لیبر بیورو پنجاب کے سابق سیکرٹری اطلاعات محمدسلیم مغل اور سی بی اے یونین کے چیئرمین محمد اشرف خان کے ہمراہ کہی کہ سابق وزیراعظم نوازشریف ایک سٹیل ٹائیکون ہے اور موجودہ وزیراعظم خاقان عباسی کی اپنی ایئرلائن ہے۔ ایک طرف پی آئی اے نے نیویارک کی پروازیں معطل کر دیں جبکہ دوسری جانب خاقان عباسی کی ایئر لائن ایئربلیو نے نیویارک کی پروازیں شروع کر دی ہیں۔ نوازشریف اپنے حواریوں کو فائدہ پہنچانا چاہتے ہیں۔ آصف علی زرداری نے اسٹیل ملز کے لیے روٹ کے ساتھ ایم آئی او یو پر دستخط کیے تھے لیکن حکومت نے اس ایم او یو کو ڈسٹ بین میں ڈال دیا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment