ھفتہ, 23 نومبر 2024


سونا سستا ہوگیا

 

ایمزٹی وی(تجارت) بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت2 ڈالر کی کمی سے1321 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت2 ڈالر کی کمی سے1321 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے برعکس مقامی صرافہ مارکیٹوں میں پرائس ایڈجسٹمنٹ کے سبب جمعہ کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 100 اور86 روپے کااضافہ ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں کراچی حیدرآباد سکھر ملتان لاہور فیصل آباد اسلام آباد راولپنڈی پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر56 ہزار 700 اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 48 ہزار 600 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت بغیرکسی تبدیلی کے750 اور فی دس گرام چاندی کی قیمت642.85 روپے پرمستحکم رہی ہے۔

 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment